لاہور: نیلام گھروں اور کپڑے کے گودام میں آتشزدگی، کروڑوں کا نقصان

Lahore Fiee

Lahore Fiee

لاہور(جیوڈیسک)لاہور کے علاقے جوہر ٹاون میں 30 نیلام گھروں میں آگ لگنے سے کروڑوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہو گیا۔حاکم چوک جوہر ٹاون کے قریب نیلام گھروں میں رات گئے آگ لگ گئی جس پر قابو پانے کے لئے شہر بھر کی امدادی ٹیموں کو طلب کیا گیا۔

جو آگ پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں، تاہم واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ کروڑوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہو گیا۔ تاحال آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں کی جا سکی۔

دوسری جانب لاہور کے علاقے مصری شاہ میں بھی کپڑے کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا کپڑا جل کر راکھ ہو گیا۔ امدادی ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا ہے۔