پشاور: کارخانو مارکیٹ میں نیٹو کنٹینر پر فائرنگ، 2 افراد زخمی

Peshawar Firing

Peshawar Firing

پشاور(جیوڈیسک)پشاور کے علاقے کارخانو مارکیٹ میں نیٹو کنٹینر پر فائرنگ سے ڈرائیور اور کنڈیکٹر زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے کارخانو مارکیٹ میں نامعلوم مسلح افراد نے نیٹو کنٹینر پر اندھادھند فائرنگ کی۔

جس سے کنٹینر کا ڈرائیور اور کنڈیکٹر زخمی ہوگئے، ملزمان فرار ہو گئے۔ زخمیوں کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے اور انہیں امدادی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد وارڈ منتقل کردیا گیا ہے۔