بادشاہ کی سالگرہ کا احترام، تھائی مظاہرین نے احتجاج ایک دن کیلئے موخر کر دیا

Thailand

Thailand

بنکاک (جیوڈیسک) تھائی لینڈ کی عوام نے اپنے بادشاہ کی سالگرہ کے احترام میں حکومت مخالف مظاہرے ایک دن کے لئے موخر کر دئیے ہیں۔

دارالحکومت بنکاک میں شہریوں نے مظاہرے اور دھرنے ایک دن کے لئے ختم کرتے ہوئے سڑکوں کی صفائی بھی کی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ کل ہونے والی اپنے بادشاہ کی سالگرہ کی خوشی اور احترام میں مظاہرے روک رہے ہیں جس کے بعد وہ آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔