شاہ فیصل کالونی کے تمام علاقوں میں برساتی نالوں کی صفائی کے حوالے سے بھاری مشنری اور افرادی قوت کے ذریعے ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے

کراچی : شاہ فیصل کالونی کے تمام علاقوں میں برساتی نالوں کی صفائی کے حوالے سے بھاری مشنری اور افرادی قوت کے ذریعے ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے ، ایڈمنسٹریٹر اور میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی کی خصوصی ہدایت پر شاہ فیصل زون کی جانب سے مون سون برسات ست قبل برساتی صورتحال سے نمٹنے اور عوام کو دوران برسات مسائل سے پاک ماحول کی فراہمی کے لئے برساتی نالوں کی صفائی ، سیوریج فلو کی درستگی اور شاہ فیصل کالونی کے نشیبی علاقوں میں اقدامات کئے جارہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار شاہ فیصل زون بلدیہ شرقی کے فوکل پرسن اسلم پرویز نے شاہ فیصل کالونی ،گرین ٹائون اور ملحقہ آبادیوں میں برساتی نالوں کی صفائی اور رین ایمرجنسی کے حوالے سے جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر متعلقہ افسران بھی موجود تھے اسلم پرویز نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ نکاسی آب کے نظام کی بہتری اولین ترجیح ہے۔

عوامی تعاون کے ذریعے شاہ فیصل کالونی کے تمام علاقوں میں برساتی نالوں کی صفائی ، سیوریج فلو کی درستگی اور برسات سے قبل علاقائی سروے مکمل کرکے سیوریج کے کھلے مین ہولز پر ڈھکنے رکھے جائیں تاکہ دوران برسات کسی بھی قسم کے حادثے سے بچا جاسکے۔

اس موقع پر انہوں نے برساتی نالوں کی صفائی کے حوالے سے جاری کاموں کو تیز اور جلد ازجلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ نالے سے نکلنے والے فضلے اور شاہراہوں اور گلیوں سے مٹی و ملبے کے ڈھیروں کو بروقت اٹھا کر ٹھکانے لگایا جائے۔

Shah Faisal Zone

Shah Faisal Zone