شاہ فیصل ٹائون کے مختلف علاقوں میں سیوریج کے نظام کی ابتر صورتحال کو فوری طور پر درست کیا جائے رکن صوبائی اسمبلی کا واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کو ہدایت

کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے شاہ فیصل ٹائون کی مختلف یونین کونسل میں سیوریج کی ابتر صورتحال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کو ہدایت کی کہ فوری طور پر شاہ فیصل ٹائون کے متاثرہ علاقوں میں سیوریج سسٹم کو درست کیا جائے شاہ فیصل کالونی نمبر5کے مختلف علاقوں میں سیوریج نظام کے حوالے سے عوامی شکایات کیب معائنے کے لئے علاقائی دورہ کرتے ہوئے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاکہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کی تعلیمات پرعمل کرتے ہوئے بلا تفریق عوامی خدمت کرتے رہے گے۔

اس موقع پر انہوں کے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کو ہدایت کی کہ عوام کو درپیش مسائل سے نجات دلا نے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں نشاط ضیاء قادری نے کہاکہ عوام کو مسائل سے چھٹکارہ دلا نا ہماری اولین ترجیح ہے دورے کے موقع پر مختلف علاقوں میں عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا کہ حق پرست قیادت علاقائی ترقی اور عوامی خوشحالی کے لئے عملی اقدامات کے ذریعے عوام کو بنیادی سہولیات اُن کی دہلیز تک پہنچا نے کے لئے شب روز کوشاں ہے۔

انہوں نے عوام کو یقین دلا یا کہ قائد تحریک محترم الطاف حسین بھائی کی ہدایت پر عوامی خدمت کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے فراہمی و نکاسی آب اور سڑکوں کا جال بچھا کر عوام کو سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں نشاط ضیاء قادری نے اس عزم کا اظہار کیا کہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کی قیادت میں عوامی خوشحالی کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے خوشحال معاشرے کا قیام یقینی بنا ئیں گے۔

MPA NISHAT ZIA QADRI

MPA NISHAT ZIA QADRI