شاہ زیب قتل کیس : عدالت کا گواہوں کو کمانڈو سیکیورٹی فراہم کرنیکا حکم

Shahzeb Murder Case

Shahzeb Murder Case

کراچی(جیوڈیسک)کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے شاہ زیب قتل کیس کی سماعت 11 مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے مقدمے کے مدعی اور گواہوں کو کمانڈو سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔

پولیس نے شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی اور اس کے ساتھیوں کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا تاہم ملزم کے وکیل نے وکلا کی ہڑتال کے باعث آج سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی جس پر عدالت نے سماعت پیر کے روز تک ملتوی کر دی ۔عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ رخ کے وکیل نے کہا کہ فریقین کے وکلا نے متفقہ طور پر سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔

شاہ زیب کے والد کا کہنا تھا کہ وہ تمام گواہوں کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے تھے ۔ انھوں نے شکایت کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں عام لوگوں کا داخلہ بند کیا جائے۔