کنگسٹن ٹیسٹ کا دوسرا روز، بارش کے باعث ایک گیند بھی نہ پھینکی جا سکی

Kingston Test

Kingston Test

کنگسٹن (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز بارش کے باعث ایک گیند بھی نہ پھینکی جا سکی۔

کنگسٹن جمیکا کے سبینا پارک میں دوسرے روز کا کھیل بارش کی آنکھ مچولی کے باعث شروع ہی نہ ہو سکا، کئی بار بارش رکنے پر امپائرز کی جانب سے فیلڈ کا جائزہ لیا گیا اور وقفے وقفے سے بارش کے باعث کھانے کا وقفہ بھی مقررہ وقت سے پہلے ہی کر دیا گیا۔

بارش اور گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث امپائرز نے دونوں ٹیموں کے کپتانوں سے مشاورت کے بعد دوسرے روز کا کھیل ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

ٹیسٹ میچ کے تیسرے، چوتھے اور پانچویں روز کا کھیل مقررہ وقت سے آدھے گھنٹے پہلے شروع ہو گا۔

پاکستان اپنی پہلی اننگز 4 وکٹ 212 رنز سے آگے بڑھائے گا، محمد رضوان اور فہیم اشرف وکٹ پر موجود ہیں۔