کنجاہ ، منگووال ، شادیوال کے نجی سکولوں کے مالکان کی فیسوں کی آڑمیں لوٹ ماڑ ، سہولیات کا فقدان

کنجاہ : کنجاہ ،منگووال،شادیوال کے نجی سکولوں کے مالکان کی فیسوں کی آڑمیں لوٹ ماڑ۔ سہولیات کا فقدان۔ طالب علموں کو شدید مشکلات کا سامنا۔ تفصیلات کے مطابق کنجاہ ، منگووال ، شادیوال اور دیگر دیہاتوں میں پرائیوٹ سکولوں کے مالکان نے فیسوں میں توبے تحاشا اضافہ کر رکھا ہے۔

مگرطالب علموں کواکثرسکولوں میں سہولیات نہ ہونے کے برابرہیں۔قوم کے مستقبل کے معماروں کی بنیادشروع سے ہی زنگ آلودپانی پینے سے مختلف بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں۔ سکول کے مالکان اوراستاتذہ خودطالب علموں سے واٹرفلٹریشن پلانٹ سے لایا گیا پانی خودپی لیتے ہیں اور معصوم بچے سکولوں میں مضرصحت پانی پیتے ہیں جبکہ ان سکولوں کے بیت الخلاء اس قدرگندے ہیں کہ بچے جب ان میں جاتے ہیں۔

تومختلف بیماریوں میں مبتلاہوجاتے ہیں۔گرمی کے اس شدیدموسم میں لوڈشیڈنگ کے دوران سکولوں میں جنریٹرزتک کی بھی سہولت نہ ہے جس سے ننھے پھول گرمی مرجھاجاتے ہیں۔اورکسی حادثہ کی صورت میں سکولزمیں بچوں کی صحت کے حوالے سے فرسٹ ایڈکے لئے بھی کوئی سہولت میسرنہیں ہے۔اورسکولوں میں غیرمعیاری اورناقص اشیاء ٹکیاں ٹافیاں پاپڑکم سن بچے کھانے سے پیٹ اورموذی بیماریوں میں مبتلاہورہے ہیں۔

بچوں کوایسے سلیبس لگائے جاتے ہیں جوکہ نجی سکولوں کے مالکان کی من پسنددوکانوں سے ملتے ہیں۔جوکہ طالب علموں کومن پسندریٹ لگاتے ہیں اورسکول مالکان ان سے اپنے حصے کی کمیشن لیتے ہیں۔اوریونیفارم بھی سکول ہذاکی مخصوص دکانوں سے ہی ملتاہے جوانتہائی مہنگاہوتاہے۔

اکثرسکولوں میں ایسے استاتذہ بچوں کوپڑھارہے ہیں جوکہ غیرتربیت یافتہ ہیں۔جس سے بچوں کی صیح طریقے سے تعلیم وتربیت نہیں ہوپاتی۔ مینا بازارکی بھی آڑمیں لوٹ مارکی جاتی ہے۔محکمہ تعلیم کے آفیسران اورانتظامیہ نے کبھی ان سکولوں کوچیک کرنے کی زحمت تک گوارانہیں کی۔ کنجاہ کی ممتازسماجی شخصیت ابراہیم ڈار۔سیٹھ خالد۔حاجی عاشق حسین۔علی حسن بٹ۔ مرزا محمدساجد۔ سیٹھ محمد افضل نے اعلی حکام سے مطالبہ کیاہے کہ قواعد وضوابط کی پابندی نہ کرنے والے سکولوں کے لائسنس منسوخ کیے جائیں۔