معروف صحافی اور کالم نگار عباس اطہر انتقال کرگئے

Abbas Ather

Abbas Ather

لاہور(جیوڈیسک)سینئر صحافی، کالم نگار،شاعر پرائیڈ آف پرفارمنس سید عباس اطہر لاہور میں انتقال کر گئے،مرحوم طویل عرصے سے کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے۔1970 کے عام انتخابات کے بعدایک مقامی اخبار کی شہہ سرخی اِدھر ہم ادھر تم سے شہرت پانے والے سید عباس اطہر 4سال سے کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے۔

وہ سی ایم ایچ لاہور میں زیر علاج تھے،مرحوم نے پسماندگان میں 2 بیویاں،3 بیٹیاں اور 2 بیٹے چھوڑے ہیں۔سید عباس اطہر کے انتقال سے صحافت کا ایک باب بند ہو گیا ہے۔

صحافت میں خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ان کی مشہور نظم بھٹو کی بیٹی آئی سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی شہادت پر سامنے آئی جس پر انہیں پرائیڈ آف پرفارمنس ملا۔ عباس اطہر کے انتقال سے صحافت کا ایک باب بند ہو گیا۔