کوہاٹ میں فورسز کی کارروائی، 7 دہشت گرد ہلاک

Kohat

Kohat

کوہاٹ (جیوڈیسک) اور کزئی ایجنسی اور درہ آدم خیل کے سرحدی علاقومیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 7 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ کارروائی میں 6 ٹھکانے بھی تباہ ہوئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اورکزئی ایجنسی اور درہ آدم خیل کے سرحدی علاقوں خانگی اور خرمتنگ میں جیٹ طیاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔کارروائی میں 7 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ جبکہ ان کے دو مورچوں سمیت 6 ٹھکانے بھی تباہ ہوئے۔