کوہاٹ میں موٹر سائیکل بم دھماکا، 2 افراد جاں بحق، 5 زخمی

Kohat

Kohat

کوہاٹ (جیوڈیسک) کوہاٹ کے نواحی علاقے کچا پکا میں ہونے والے بم دھماکے میں 2 افراد جاں بحق اور 5زخمی ہو گئے۔ بم مسجد کے سامنے کھڑی موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ مسجد میں نماز ظہر کے بعد نمازی جوں ہی باہر نکلے موٹر سائیکل میں نصب بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔

جس کی زد میںآ کر 2 افراد جاں بحق اور 5 شدید زخمی ہو گئے۔ واقعے کے بعد پولیس اور دیگر سیکیورٹی کے اہلکاروں کی بڑی تعداد وہاں پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ امدادی کارکنان نے زخمی اور جاں بحق ہونے والے افراد کو قریب واقع اسپتال منتقل کیا۔