فخر کوٹلہ چوہدری شاہد رضا راہنما مسلم لیگ ق ضلع گجرات تھانہ ککرالی کے مکان قبضہ کیس میں ضمانت پر رہا ہوگئے

کھاریاں(جی پی آئی)فخر کوٹلہ چوہدری شاہد رضا راہنما مسلم لیگ ق ضلع گجرات تھانہ ککرالی کے مکان قبضہ کیس میں ضمانت پر رہا ہوگئے جیل کے باہر معززین علاقہ اورعوام نے کثیرتعداد نے استقبال کیا اور ڈیرہ موہری روڈ کھاریاں پر بھی جشن کا سماں رہا اور معززین کی کثیرتعداد مبارکباد دینے کیلئے یہاں بھی پہنچی۔مبارکباد پیش کرنیوالوں میں ماسٹر اعجاز کالس،چوہدری رضوان افتخار،زمان بنگیال،راجہ رئوف سریعہ، چوہدری امجد ہنج،لالہ بشیر بٹ،چوہدری عظمت منڈیر،مولوی بلال شام پور،راجہ امتیاز،میاں سجاد،عبدالوہاب عامر،راجہ سہیل،چوہدری آصف گجرات،ملک جاوید لہڑی،میاں سیف اللہ گلیانہ،چوہدری دلاور دھریکڑی،ماسٹر اشرف ککرالی،آصف بٹ،راجہ حق نواز سمیت دیگر موجود تھے۔

چوہدری شاہد رضا نے کہا کہ سابقہ روایات کی طرح مخالفین نے اس دفعہ بھی جھوٹ کا سہارا لیا ہے اور بے بنیاد اور من گھڑت مقدمہ درج کروایا ہے پہلے بھی اللہ تعالی ہمیں عزت سے نوازا اور ہم سرخرو ہوئے انشا اللہ آئندہ بھی ہم ہی سرخرو ہونگے اور مخالفین کو پھر منہ کی کھانا پڑے گی۔