کوٹلی: بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے خوف و ہراس

Indian Army

Indian Army

کوٹلی (جیوڈیسک) بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے مسلسل واقعات کے بعد کنٹرول لائن سے ملحقہ علاقوں سے لوگوں نے نقل مکانی شروع کر دی۔ آزاد کشمیر کے کنٹرول لائن سے ملحقہ علاقوں میں بھارتی جارحیت اور بربریت کے حالیہ واقعات کے بعد خوف و ہراس ہے۔

داٹوٹ، ترکنڈی، بالا کوٹ، لنجوٹ، اولی اور پنجنی سے لوگوں نے نقل مکانی شروع کر دی ہے۔ رواں ماہ کے دوران بھارتی فوج متعدد بار پاکستان کے مختلف علاقوں میں دراندازی کر چکی ہے۔