توہین عدالت کیس، عمران خان نے جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا

Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے توہین عدالت کیس میں اپنا جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ شرمناک کا لفظ کسی کو گالی دینے کیلئے استعمال نہیں کیا گیا۔

اسے غیر متوقع کے معنی کے طور پر لیا جائے، کسی کی تضحیک نہیں کی گئی۔ عمران خان کی جانب سے یہ جواب حامد خان نے داخل کیا۔