کراچی : خاتون سمیت 4 افراد کو گولی مارکر ہلاک کردیا گیا

karachi

karachi

کراچی(جیوڈیسک)کراچی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ شب سے اب تک ایک خاتون سمیت 4 افراد کو گولی مارکر ہلاک کردیا گیا جبکہ 2 افراد زخمی ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق گزشتہ شب عزیز آباد کے علاقے یاسین آباد میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ جبکہ شیر شاہ میں گھر میں گھس کر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔

جس سے ے ایک خاتون موقع پر ہی ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوا۔ دوسری جانب ملیر جعفر طیار سوسائٹی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ آج شہر علی الصبح نشتر روڈ سومرو گلی کے قریب سے ایک نامعلوم شخص کی تشدد زدہ بوری بند لاش برآمد کرلی گئی ہے۔

دوسری جانب گلشن اقبال میں گلشن چورنگی کے قریب سے فائرنگ ایک شخص زخمی ہوگیا۔ اس طرح مجموعی طور پر شہر کے مختلف علاقوں میں گزشتہ شب سے اب تک ایک خاتون سمیت 4 افراد کو گولی مارکر ہلاک کردیا گیا جبکہ 2 افراد زخمی ہیں۔