کراچی : ڈالمیا روڈ پر شاپنگ سینٹر میں آگ لگ گئی، کئی خواتین اور بچے بے ہوش

Karachi Fire

Karachi Fire

کراچی (جیوڈیسک) کراچی گلشن اقبال میں واقع شاپنگ سینٹر میں آگ لگنے سے کئی بچے اور خواتین بے ہوش ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق گلشن اقبال میں ڈالمیا روڈ پر واقع شاپنگ سینٹر میں جوتوں کے گودام میں آگ لگ گئی۔

آگ نے دیگر دکانوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔آگ کے باعث پیدا ہونے والے دھویں سے کئی خواتین اور بچے بے ہوش ہوگئے۔ فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے کی کوشش کر رہا ہے۔