کراچی : محمود آباد کے ایک گھر پرچھاپہ، دوبم اور اسلحہ برآمد

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے محمودآباد میں ایک مکان پر چھاپہ مارکر تیار بم سمیت بڑی تعدادمیں اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ ایس ایس پی ساوتھ ناصر افتاب کے مطابق خفیہ اطلاع پر محمود آباد میں ایک مکان پر چھاپہ مارا گیا چھاپے کے دوران مکان سے پانچ کلو گرام اور ڈیڑھ کلو گرام کے دو تیار بم ، چار دستی بم برآمد کئے گئے۔

کارروائی کے دوران دھماکہ خیز مواد اور کیمیکل سے بھرے ڈرم بھی برآمد کئے جبکہ دو خودکش جیکٹ کے ڈیٹونیٹر فیوز، 25 میٹر سے زائد ڈیٹونیٹر وائر ، ریموٹ کنٹرول ڈیوائس ، ٹائم ڈیوائس بھی برآمد ،کی گئیں ،کارروائی کے دوران مکان سے کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ، ایس ایس پی ساوتھ کے مطابق کارروائی سے پہلے ایک شخص مکان سے فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے۔