ن لیگ کا جے یو آئی ف کو وفاقی کابینہ میں صرف ایک وزارت دینے کا فیصلہ

PML-N

PML-N

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن نے جمعیت علمائے اسلام ف کو وفاقی کابینہ میں صرف ایک وزارت دینے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ بھی اپنی مرضی کی وزارت۔ پنجاب ہاوس اسلام آباد میں میاں نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی کے سینئر رہنماوں کے مشاورتی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے۔

جے یو آئی ف کو وفاقی وزارت ان کی مرضی سے نہیں بلکہ مسلم لیگ ن اپنی مرضی سے دے گی۔ اس سے پہلے جے یو آئی ف کی طرف سے کشمیر کمیٹی کی سربراہی اور دو وفاقی وزارتوں کے مطالبے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں تاہم مولانا فضل الرحمان اس کی تردید کرتے رہے ہیں۔