کراچی : ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری، فائرنگ سے 5 افراد ہلاک

Karachi

Karachi

کراچی(جیوڈیسک)کراچی کے مختلف علاقوں سے پانچ افراد کی لاشیں ملی ہیں جبکہ رات سے ابتک ہلاکتوں کی تعداد سات ہوگئی ہے۔ پولیس کے مطابق بلدیہ ٹاون کے علاقے میں نامعلوم افراد نے کوچ میں گھس کر فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔ مقتول کی لاش سول اسپتال منتقل کردی گئی۔

پاک کالونی کے علاقے میوہ شاہ کالونی سے دو افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ مقتولین کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا گیا ہے۔ مقتولین کی شناخت نہیں ہوسکی۔ اورنگی ٹاون کے علاقے خیرآباد سے دو افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

دونوں افراد کو تشدد کرنے کے بعد گولیاں مار کر قتل کیاگیا ہے ۔ پاک کالونی کے علاقے ریکسرلین کے قریب فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ گلستان جوہر کے علاقے بھٹائی آباد میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔ مقتول کی شناخت محرم چنڈ کے نام سے ہوئی ہے،جو پولیس اہلکار تھا۔