کے ایس ای 100 انڈیکس میں 412 پوائنٹس اضافہ

Karachi Stock Market

Karachi Stock Market

کراچی (جیوڈیسک) کراچی اسٹاک مارکیٹ میں ایک اور ریکارڈ بن گیا۔ ہنڈرڈ انڈیکس میں چار سو بارہ پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ انڈیکس پہلی مرتبہ چوبیس ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے اوپر بند ہوا۔

مارکیٹ کے آغاز میں ملا جلا رجحان رہا تاہم سیمنٹ اور ٹیکسٹائل سیکٹر میں ہونے والی خریداری سے مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی۔

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس چار سو بارہ پوائنٹس اضافے سے چوبیس ہزار ایک سو 80 پر بند ہوا ۔ مجموعی طور پر انیس کروڑ انسٹھ لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔