لیڈی ڈاکٹر اور اس کے بھائی کی جانب سے تعمیر کردہ ناجائز تجاوزات ٹی ایم اے نے گرا دی

Illegal Encroachments

Illegal Encroachments

کروڑ لعل عیسن : لیڈی ڈاکٹر اور اس کے بھائی کی جانب سے تعمیر کردہ ناجائز تجاوزات ٹی ایم اے نے گرا دی۔ تفصیل کے مطابق وارڈ نمبر 6 میں لیڈی ڈاکٹر ثریا جبیں اور ان کے بھائی محمد طیب نے ٹی ایم اے کروڑ سے منظوری کے بغیر تعمیر شروع کر رکھی تھی۔

15 فٹ کی بجائے 18 فٹ پر تعمیر کے خلاف وارڈ کے لوگوں نے مقامی سول جج کی عدالت سے حکم امتناعی بھی حاصل کیا لیکن اس کے باوجود تعمیرات نہ روکی گئیں۔ گزشتہ روز ٹی ایم او اور ان کے عملے نے موقع پر پہنچ کر تعمیرات گرا دیں۔