کروڑ لعل عیسن: سوئی گیس کی فراہمی سے شہریوں کو فائدہ ہو گا۔ ملک محمد اسماعیل

Sui Gas

Sui Gas

کروڑ لعل عیسن: سوئی گیس کی فراہمی سے شہریوں کو فائدہ ہو گا۔ رکاوٹیں ڈالنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی۔ صاحبزادہ فیض الحسن کی کوششو ں کو سراہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار التقویٰ ویلفیئر سوسائٹی کے صدر ملک محمد اسماعیل کھوکھر ، سابق صدر انجمن تاجران، شیخ نذیر حسین، سبزی منڈی کروڑ کے جنرل سیکریٹری عبدالحمید گھلو، چیئرمین حاجی خورشید انصاری ، حاجی عبدالعزیز انصاری ، حاجی عامر خلیل، میاں سیف الرحمن ، میاں عبدالرحمن ، چوہدری محمد عارف، حاجی بائو محمد رفیق نے اپنے بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ صاحبزادہ فیض الحسن نے الیکشن کے موقع پر جو وعدہ کیا تھا وہ پورا ہو گا۔ گزشتہ روز کروڑ لعل عیسن میں محکمہ کے حکام کی جانب سے سوئی گیس کی فراہمی کیلئے سروے ہو چکا ہے۔

امید کرتے ہیں کہ موجودہ حکومت پسماندہ علاقہ کروڑ لعل عیسن میں سوئی گیس کی فراہمی کیلئے آئیندہ بجٹ میں فنڈز شامل کرے گی۔ انہوں نے صاحبزادہ فض الحسن کی کوششوں کو سراہتے ہوے خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ رکاوٹیں ڈالنے والوں کو انشاء اللہ منہ کی کھانی پڑے گی۔