لاہور میں 2 چینی باشندوں کو لوٹ لیا گیا

Lahore

Lahore

لاہور(جیوڈیسک) لاہور میں 2 چینی باشندوں کو لوٹ لیا گیا، پولیس نے مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا۔ لاہور کے علاقے اسلام پورہ میں دو چینی باشندوں کو لوٹ لیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا۔ ڈاکوں نے موبائل فون اور ہزاروں روپے کی نقدی لوٹ لی۔ ذرائع رپورٹس کے مطابق دو چینی باشندے طائی انگ سون اور آنگ چنگ یو ایک کمپنی میں کام کرتے ہیں۔

اور امیدواروں سے انٹرویو لینے کیلئے لاہور گئے ہوئے تھے جہاں پر اسلام پورہ کے علاقے میں نامعلوم مسلح ڈاکوں نے گن پوائنٹ پر ان سے ہزاروں روپے کی نقدی اور قیمتی موبائل فون لوٹ لئے اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس تھانہ اسلام پورہ نے غیر ملکیوں کی درخواست پر مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا۔ چینی باشندوں کا کہنا ہے کہ انہیں ایم اے او کالج کے قریب لوٹا گیا ہے جہاں وہ امیدواروں سے انٹرویو لینے کیلئے آئے تھے۔