گوادر حملے میں شہید کوسٹ گارڈز سپرد خاک

Gwadar

Gwadar

گوادر(جیوڈیسک) گوادر میں دہشتگردوں کے حملے میں شہید ہونے والے دو کوسٹ گارڈز کو تونسہ شریف اور چھاچھرو میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ شہید رستم بلال کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاں بستی شیر گڑھ تونسہ میں ادا کی گئی جس میں سیکورٹی حکام اور مقامی افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

نماز جنازہ کے بعد رستم بلال کو سرکاری اعزاز کے ساتھ مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ دوسری جانب حملے میں شہید ہونے والے ایک اور اہلکار عبدالقیوم کو چھاچھرو کے علاقے علو کوٹریو میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں فوجی حکام نے بھی شرکت کی اور قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔