لاہور ایئر پورٹ پر مسافر کے سامان سے4 ہزار درہم کا سونا غائب

Gold Missing Passenger

Gold Missing Passenger

لاہور(جیوڈیسک)لاہور ائیر پورٹ پر ابوظہبی سے آنے والے مسافر کے سامان سے مبینہ طور پر چار ہزار درہم کا سونا غائب ہو گیا۔

ابوظہبی سے نجی ائیرلائن کی پرواز کے ذریعے عارف والا کا اسماعیل لاہور آیا،اس کے مطابق لاہور ائر پورٹ پر دوران تلاشی سامان سے مبینہ طور پر چار ہزار درہم کا سونا غائب ہو گیا۔

ائیرلائن انتظامیہ سے شکایت پر انھوں نے معمولی کارروائی کرتے ہوئے انکوائری رپورٹ بنا کر اسے چند روز بعد آنے کا کہا مسافر کا کہنا ہے کہ تین روز بعد اسکی بہن کی شادی ہے اور سونا اس نے بہن کو تحفے میں دینا تھا۔