لاہور میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک، 1 فرار

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں شالیمار لنک روڈ پر ہونے والے مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک اور ایک فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس کے مطابق شالیمار لنک روڈ پر لگائے گئے ناکہ پر پولیس نے موٹر سائیکل پر سوار تین مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے موٹر سائیکل بھگا دی۔

پولیس کے پیچھا کرنے پر ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دو ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ تیسرا ڈاکو رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس نے لاشوں کو قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی۔