لاہور : اینٹی ڈینگی واک، قومی کرکٹ اور ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کی شرکت

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) اسپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام آگاہی کے لئے اینٹی ڈینگی واک لاہور میں ہوئی۔ واک میں پاکستان کرکٹ ٹیم اور قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ہمراہ سینکڑوں شہریوں نے شرکت کی۔ اینٹی ڈینگی واک لبرٹی چوک سے شروع ہو کر مین بلیوارڈ گلبرگ سے ہوتی ہوئی لبرٹی چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔

ڈینگی سے بچا کی آگاہی کے لئے پاکستان کرکٹ اور ہاکی ٹیموں کے کھلاڑیوں نے بھی واک میں شرکت کی اور عوام کو ڈینگی سے بچا کے لئے پیغامات دیئے۔ شاہد آفریدی واک میں مختلف سکولز اور کالجز کے طلبہ و طالبات کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شہری ڈینگی سے بچا کے لئے خود احتیاط کریں تو اس سے بچا جا سکتا ہے۔ واکس پاپس ملک بھر میں جاری بارشوں اور سیلاب کی صورتحال کی وجہ سے جگہ جگہ پانی کھڑا ہے۔ جس سے ڈینگی لاروا کی افزائش کا خطرہ ہے۔ حکومت پنجاب نے ڈینگی سے بچا کے لئے قبل از وقت ہی شہریوں میں آگاہی کا سلسلہ شروع کر دیا ہیجو کہ خوش آئند ہے۔