گوجرانوالہ : چن دا قلعہ میں مکان کی چھت گر گئی، 4 افراد جاں بحق

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) کے علاقے چن داقلعہ بائی پاس کے قریب شدید بارشوں کے باعث مکان کی چھت گر گئی۔ چھت گرنے سے چار افراد جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے۔ ریسکیو کے مطابق چند دا قلعہ بائی پاس کے قریب کشمیر کالونی نمبر ایک میں محنت کش عبدالرحمن کے بوسیدہ مکان کی چھت گر گئی۔

جس کے ملبے تلے چار افراد محنت کش عبدالرحمن اور اسکی تین بیٹیاں چھ سالہ مقدس، پانچ سالہ رابی اور ایک سالہ آمنہ ہلاک ہوگئے جبکہ محنت کش کی اہلیہ چالیس سالہ شمائلہ اور اسکی بیٹی آٹھ ماہ کی بیٹی آمنہ زخمی ہو گئے۔ زخمی اور ہلاک ہونے والے پانچوں افراد کو اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکاروں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا۔ جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔