لاہور دھماکا : زخمی 2 بھائی زیر حراست ، نامعلوم مقام پر منتقل

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں ہفتے کے روز پرانی انار کلی فوڈ اسٹریٹ میں دھماکے کے دوران زخمی ہونیوالے 2 مشتبہ بھائیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے، دونوں بھا ئیوں کی شناخت تاج محمد اور ولی خان کے نام سے ہوئی ہے، زخمیوں میں جب باری باری سب سے تفتیش کی گئی تو ان دونو ں کو مشکوک ہونے کی وجہ سے پولیس نے حراست میں لے لیا تھا۔

اب تفتیشی ادارے نا معلوم مقام پر ان سے تفتیش کر رہے ہیں، دونوں بھائیوں کا تعلق باجوڑ ایجنسی سے ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق دونوں بھائیوں نے 8 تاریخ کو دھماکے میں زخمی ہونیوالوں کیلئے دیئے جانیوالے امدادی چیک بھی وصول کئے تھے، اگلے روز دونوں کو حراست میں لے لیا گیا۔