لاہور: بادامی باغ سے 900 غیر قانونی گیس میٹر برآمد

Lahore

Lahore

ملک بھر میں بجلی اور گیس چوروں کے خلاف ایف آئی اے اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کریک ڈان جاری ہے

بجلی اور گیس چوری کے خلاف لاہور کی ضلعی انتظامیہ کی بادامی باغ سادات کالونی میں کارروائی کے دوران سوئی گیس کے ٹیمپرڈ شدہ اور غیر قانونی نئے900 میٹرز برآمد کرلیے گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ محکمے کے ملوث افسران کے خلاف بھی کاروائی ہوگی۔

فیصل آباد کے علاقے سمن آباد میں 2 ہوزری فیکٹریوں اور 3 گھروں میں بجلی چوری پکڑلی گئی۔ مختلف علاقوں سے 22 بجلی چور صارفین پکڑے گئے۔ پشاور، حیات آباد میں دو گیسٹ ہاوسز پر ایف آئی نے چھاپہ مارکر گیسٹ ہاوسز کے منتظم کو گرفتار کرلیا۔