لاہور : بادامی باغ میں سیوریج ملے پانی کی فراہمی پر شہریوں کا احتجاج

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک)لاہور کے علاقے بادامی باغ میں گھروں میں سیوریج ملا پانی آنے پر مقامی رہائشی سراپا احتجاج بن گئے۔ صدیقیہ کالونی کے رہائشیوں نے واسا کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

ان کا کہنا تھا کہ نلکوں میں سیورج ملا پانی آتا ہے جس سے پیٹ اور جلد کی بیماریاں پھیل رہی ہیں۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ کئی مرتبہ شکایت کی گئی لیکن واسا حکام کے کان پر جوں تک نہیں رینگی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ علاقے میں گندے پانی کا دیرنہ مسئلہ حل کیا جائے۔