ای او بی آئی اسیکنڈل : گوندل سمیت گیارہ کے نام ای سی ایل میں شامل

Zafar Gondal

Zafar Gondal

اسلام آباد (جیوڈیسک) ای او بی آئی اسکینڈل میں ملوث سابق چیئرمین ظفر گوندل سمیت 11 افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیے گئے۔ وزارت داخلہ نے چالیس ارب روپے کے ای او بی آئی اسکینڈل میں ملوث 11 افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کیے ہیں۔

ان میں ای او بی آئی کے سابق چیئرمین ظفر گوندل بھی شامل ہیں۔ سپریم کورٹ نے 29 جون کو ای او بی آئی اسکینڈل کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے ایف آئی اے کو تحقیقات کا حکم دیا تھا۔