ممبئی حملوں کی تحقیقات قانونی طریقے سے جاری ہیں، سلمان بشیر

Salman Bashir

Salman Bashir

نئی دلی (جیوڈیسک) بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر سفیر سلمان بشیر نے کہا ہے کہ ممبئی حملوں کی تحقیقات قانونی طریقے سے جاری ہیں، ممبئی حملوں کی تحقیقات پر جو کچھ کرسکتے ہیں وہ کرینگے۔

انھوں نے بتایا کہ ممبئی حملوں کی تحقیقات تیزکرنے کے بھارتی جذبات سمجھ سکتے ہیں، سابق سیکریٹری خارجہ نے کہا کہ انصاف کے تقاضے پورے کرنے کیلیے قانونی مراحل درست انداز میں پورا کرنا ہوتے ہیں۔ واضح رہے کہ سلمان بشیر ممبئی حملوں کے وقت پاکستان کے سیکریٹری خارجہ تھے۔