لاہور میں بوسیدہ مکان کی چھت گر گئی،دو بچوں سمیت میاں بیوی زخمی

Lahore

Lahore

لاہور(جیوڈیسک)لاہور میں بیدیاں روڈ پر مکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچے زخمی ہو گئے،ریسکیو ذرائع کے مطابق بیدیاں روڈ چاچو والا گاوں کے قریب ایک بوسیدہ مکان کی کی چھت گر گئی۔

جس کے نتیجے میں میاں بیوی اور دو بچے ملبے تلے دب گئے،اطلاع ملنے پر ریسکیو کا عملہ موقع پر پہنچ گیا ، زخمیوں کو ملبے تلے سے نکال کر اسپتال پہنچایا ، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا۔