پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش،موسم خوشگوار ہوگیا

Lahore Rain

Lahore Rain

لاہور(جیوڈیسک)لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا۔لاہور میں وقفے وقفے کے ساتھ بارش سے موسم تبدیل ہو گیا ہے،اوکاڑہ میں موسلادھار بارش کے باعث گلیوں میں پانی جمع ہو گیا۔

پھالیہ میں بارش کی وجہ سے موسم خوشگوار ہو گیا،شیخوپورہ،شاہدرہ،گوجرانوالہ اور دیگر مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کی کی وجہ سے موسم ٹھنڈا ہو گیا ہے۔صوبے کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم یکسر تبدیل ہو گیا ہے،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب کے شمالی علاقوں میں دو دن تک بارش کا امکان ہے۔