لاہور: چیمبر اور تاجر تنظیموں نے شرح سود میں اضافے کو مسترد کر دیا

State Bank Of Pakistan

State Bank Of Pakistan

لاہور (جیوڈیسک) لاہور چیمبر سمیت تمام فیڈریشنز اور تاجر تنظیموں نے شرح سود میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے اسے صنعت کے خلاف سازش قرار دے دیا۔ لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر عرفان اقبال شیخ کا کہنا ہے کہ شرح سود میں 2 فیصد تک کمی لانے کی تجویز کے باوجود اسٹیٹ بینک نے الٹا اقدام کیا جس سے مہنگائی کم ہونے کے بجائے بڑھے گی۔

ایف پی سی سی آئی کے کنوینر ندیم بھٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ساڑھے 9 فیصد شرح سود دیگر ممالک سے زیادہ ہے، اس سے نئی سرمایہ کاری کی حوصلہ شکنی ہوتی ہے۔ تاجر رہنماوں چوہدری ظہیر احمد، نذیر چوہان اور دیگر نے شرح سود میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے اس کیخلاف احتجاج کا اعلان کیا۔