ایک ہفتے کے دوران 22 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 6 میں کمی

Goods Prices

Goods Prices

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ستمبر کے دوسرے ہفتے کے دوران 22 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 6 میں کمی ہوئی۔ 25 اشیا کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہ ہوا۔ 12 ستمبر کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتے کے دوران آٹھ ہزار روپے ماہانہ تک آمدن والوں کیلئے مہنگائی کی شرح میں اضافہ 8.71 فی رہا۔

جن اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ان میں ایل۔پی۔جی۔ انڈے، ماٹرسرخ مرچ، گوشت سمیت دیگر اشیا شامل ہیں، جبکہ دالوں، آلو، پیاز، کیلے سمیت چھ اشیا کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔