سونے کی عالمی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں سونا 2 ہزار روپے سستا

Gold

Gold

کراچی (جیوڈیسک) جمعہ کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران سونے کی عالمی قیمتیں کم ہونے کے باعث ملک میں بھی سونا تقریبا 2 ہزار روپے سستا ہو گیا ہے۔ ایک ہفتے کے دوران عالمی سطح پر سونے کی قیمتیں تقریبا 74 ڈالر فی اونس کمی کے ساتھ 1 ہزار 308 ڈالر فی اونس ہوگئی ہیں۔ عالمی منڈی میں قیمتوں کا اثر ملک میں بھی آیا ہے اور روپے کی قدر میں مزید گراوٹ کے آنے کے باوجود مقامی سطح پر سونا سستا ہو گیا۔

جمعہ کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے کے دوران قیمت 1 ہزار 950 روپے کمی کے بعد 53 ہزار روپے ہوگئی ہے۔ گزشتہ ہفتے شام میں جنگ کا خطرہ کسی حد تک کم ہونے کے باعث سونے کی عالمی قیمتوں میں جون کے بعد سب سے زیادہ کمی ہوئی تھی۔