کراچی: فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 3 افراد جاں بحق

Karachi Firing

Karachi Firing

کراچی (جیوڈیسک) فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس اور رینجرز نے مختلف کارروائیوں میں ٹارگٹ کلرز سمیت اکتالیس ملزم گرفتار کر لیے۔ طارق روڈ پر دکانداروں میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوئے جن میں سے نور جان اسپتال میں دم توڑ گیا۔

لیاقت آباد میں چھریوں کے وار سے ایک شخص قتل کر دیا گیا۔ بلدیہ نمبر چار سے ایک شخص کی بوری بند لاش بھی ملی۔ رینجرز نے اورنگی ٹان میں چھاپہ مار کر کالعدم تنظیم کے دو دہشت گرد گرفتار کر لیے۔ صدر سے ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور اغوا برائے تاوان میں ملوث تین ملزم پکڑے گئے۔ گلبہار، سائیں داد گوٹھ اور لسبیلہ میں کارروائیوں کے دوران تیس ملزموں کو پکڑا گیا۔