بچی سے زیادتی، آئی جی پنجاب نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی

Supreme Court

Supreme Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) آئی جی پنجاب پولیس خان بیگ نے لاہور میں پانچ سالہ بچی سے زیادتی کے واقعے پر سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرا دی۔ آئی جی پنجاب پولیس خان بیگ کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ دو صفحات پر مشتمل ہے۔

رجسڑار آفس نے مناسب حکم کے لیے رپورٹ چیف جسٹس کے چیمبر میں بھجوا دی ہے۔چیف جسٹس افتخار محمد چودھری رپورٹ کا جائزہ لے کر ازخود نوٹس کی باقاعدہ سماعت کا فیصلہ کریں گے۔

چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے گزشتہ رات دنیا نیوز کی خبر پر لاہور میں پانچ سالہ بچی سنبل سے وحشیانہ زیادتی کے واقعے کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب کو آج صبح آٹھ بجے تک رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی تھی۔