لاہور میں شہری کا خاتون پولیو ورکر کو گھر میں بند کر کے تشدد

Polio Worker

Polio Worker

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) لاہور کے علاقے غازی آباد میں شہری نے لیڈی پولیو ورکر کو گھر میں بند کر کے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

پولیو ورکر اقراء ماجد کی مدعیت میں درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ اس نے پولیو کے قطرے پلانے کے لیے ایک گھر کا دروازہ کھٹکھٹایا تو ایک شخص باہر نکلا جو اسے اندر کھینچ کر لے گیا اور مارنا شروع کر دیا، اس دوران خاتون پولیو ورکر کے کپڑے بھی پھٹ گئے۔

اطلاع ملنے پولیس نے تشدد، کار سرکار میں مداخلت سمیت چوری اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔