لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش،سردی بڑھ گئی

Rain

Rain

لاہور(جیوڈیسک)لاہور سمیت کئی شہروں میں بارش سے موسم مزید سرد ہو گیا،آئندہ چوبیس گھنٹوں میں اکثر مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

خیبر پختون خوا کے بالائی علاقوں،بالائی پنجاب اور وسطی سندھ میں بادل چھائے ہوئے ہیں۔اسلام آباد میں آج پھر بارش ہوئی جس سے وہاں سردی کی شدت بڑھ گئی ہے۔لاہور میں موسم جمعرات سے ہی ابر آلود تھا۔شہر میں آج بھی بادل چھائے ہیں اور کئی مقامات پر بوندا باندی بھی ہوئی ہے۔

فیصل آباد میں ہلکی بارش سے موسم سرد ہو گیا۔کراچی میں ٹھنڈی ہوا کے بعد بارش ہوئی جس کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا۔ کوئٹہ میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ نصیرآباد ،ڈیرہ مراد جمالی اور سکھر میں موسلا دھار بارش ہوئی۔