لاہور: کورونا کے باعث بند اورنج لائن ٹرین آج پھر سے چل پڑے گی

Orange Line Train

Orange Line Train

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) کورونا وبا کی تیسری لہر کے باعث لاہور میں بند کی گئی اورنج لائن میٹرو ٹرین آج سے دوبارہ چل پڑے گی۔

جنرل مینیجر آپریشنز پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی محمد عذیر شاہ کے مطابق اورنج لائن میٹرو ٹرین منگل کی صبح سے دوبارہ معمول کے مطابق اپنی سروس کا آغاز کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ تکنیکی وجوہات کی بناپر میٹروٹرین بندروڈ اور صلاح الدین اسٹیشنزپر نہیں رک پائے گی۔

عذیر شاہ کا کہنا تھا کہ میٹرو ٹرین پر سفر کرنے والے مسافروں کیلئے ماسک اور ایس اوپیز پر عمل کرنا لازم ہو گا۔