لاہور ڈسٹرکٹ بار : برما میں مسلمانوں کے قتل عام خلاف متفقہ قرارداد منظور

Lahore District Bar

Lahore District Bar

لاہور (جیوڈیسک) لاہور ڈسٹرکٹ بار نے برما میں مسلمانوں کے قتل عام خلاف متفقہ قرارداد منظور کرتے ہوئے حکومت سے معاملہ بین الاقوامی طور پر اٹھانے کا مطالبہ کر دیا لاہور ڈسٹرکٹ بار میں میانمار میں مسلمانوں کے قتل عام پر مذمتی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں وکلا رہنماوں کا کہنا تھا کہ میانمار میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر عالمی برادری اور اقوام متحدہ خاموش ہے۔

جو افسوسناک ہے جبکہ امت مسلمہ نے بھی ابھی تک ان مظالم کو روکنے کے لیے اقدامات نہیں کیے برما میں تیس ہزار مسلمانوں کو بے دردی سے قتل کیا گیا مگر کسی نے اسکے خلاف صدائے احتجاج بھی بلند نہ کی۔ وکلا کا کہنا تھا کہ اب اس حوالے سے ملک بھر کے وکلا احتجاج کر کے عوام میں آگاہی پیدا کریں گے۔ اجلاس میں مذمتی قرار داد منظور کی گئی اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ معاملے کو بین الاقوامی طور پر اٹھایا جائے تاکہ مظالم کو روکا جا سکے۔