لاہور: متروکہ وقف املاک بورڈ کے اساتذہ کا دھرنا جاری

Teachers Protest

Teachers Protest

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں متروکہ وقف املاک بورڈ کے اسکولز اور کالج کے اساتذہ کا دھرنا جاری ہے۔ ایک خاتون ٹیچر کی طبیعت خراب ہونے پراسپتال منتقل کر دیا گیا۔

متروکہ وقف املاک کے تعلیمی اداروں کے اساتذہ کا مطالبہ ہے کہ ان کو ریگولر کیا جائے جس کے لئے ملازمین جمعرات کی شام سے مال روڈ پر پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاج کر رہے ہیں۔

مظاہرین کے دھرنے میں شریک ایک خاتون ٹیچر کی اچانک طبیعت بھی خراب ہو گئی جسے فوری طور پر گنگارام ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پنجاب اسمبلی کے سامنے جاری مظاہرے کے باعث مال روڈ پر ٹریفک سست روی کا شکار ہے۔