لاہور کے ایکسپو سینٹر میں ویکسین لگانے کا عمل شروع

Vaccination Centers

Vaccination Centers

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) ایکسپو سینٹر میں ویکسین لگانے کا عمل شروع ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق لاہور ایکسپو سینٹر میں صرف سائنو ویک ویکسین لگائی جا رہی ہے جو ایکسپو سینٹر کے ہال نمبر ایک اور تین میں لگائی جا رہی ہے جب کہ یورپی اور خلیجی ممالک کے سفر کے منتظر کئی افراد واپس چلے گئے۔

ان کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سفر کرنے کےلیے صرف مطلوبہ ویکسین لگوانا چاہتے ہیں کیونکہ سائنوویک کو بیرون ملک سفر کےلیے قبول نہیں کیا جا رہا۔