لاہور: فائرنگ واقعات میں دو افراد جاں بحق

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) اسلام پورہ میں 37 سالہ ندیم اپنے گھر کے باہر کھڑا تھا کہ موٹر سائیکل سوار دو مسلح افراد نے اسے لوٹنے کی کوشش کی۔

مزاحمت پر گولی مار کر فرار ہو گئے۔ ندیم کو شدید زخمی حالت میں میو ہسپتال لے جایا گیا مگر خون زیادہ بہہ جانے سے وہ دم توڑ گیا۔

شاہدرہ میں دو گروپوں میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 25 سالہ نوجوان عثمان جاں بحق ہو گیا۔

پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی۔ ابھی تک کسی بھی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔