لاہور : گواہاں میں پولیس فائرنگ، 3 افراد مارے گئے

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) کے علاقے گواہاں میں پولیس کی فائرنگ سے تین افراد مارے گئے، ہلاک ہونے والوں کو ڈاکو قرار دینے کے بعد مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا۔ رنگ روڈ کے قریب گواہا گاں میں تین افراد کی ہلاکت کی اطلاع ملی۔ تصدیق کیبعد پتہ چلا کہ تینوں پولیس کے ہاتھوں مارے گئے۔

پولیس کے مطابق تینوں ڈاکو تھے اور واردات کے بعد فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ اس دوران پولیس سے سامنا ہو گیا اور فائرنگ کے تبادلے میں تینوں مارے گئے جبکہ انکا چوتھا ساتھی فرار ہو گیا۔ لاشوں کو مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ کسی کی شناخت نہیں ہو سکی۔