لاہور: گوالمنڈی میں فوڈ اسٹریٹ کا افتتاح

Lahore

Lahore

لاہور(جیوڈیسک)لاہور کے علاقے گوالمنڈی میں فوڈ اسٹریٹ کا افتتاح کردیا گیا۔اس موقع پر شہریوں نے خوشی کا اظہار کیا۔ڈی سی او لاہور رضوان محبوب نے فوڈ اسٹریٹ کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی سی او کا کہنا تھا کہ اہلیان لاہور کی شدید خواہش پر گوالمنڈی میں فوڈ اسٹریٹ دوبارہ بنا دی گئی ہے گوالمنڈی لاہور کے مرکز میں موجود ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو روایتی کھا نے آسانی سے اور سستے ملیں گے۔