لاہور ہائی کورٹ کا لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 8گھنٹے تک لانے کا حکم

High Court

High Court

لاہور(جیوڈیسک)لاہور ہائی کورٹ نے لاہور میں ایک ہفتے میں لوڈشیڈنگ کادورانیہ کم کرکے 8گھنٹے تک لانے کا حکم دیا ہے ۔لاہور میں طویل اور غیر اعلانیہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف کیس کی لاہورہائی کورٹ میں سماعت ہو ئی۔

جس کے دوران چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ،جسٹس عطا بندیال نے کہا کہ لاہور میں طویل لوڈشیڈنگ کاکیاجوازہے، صورت حال کو کنٹرول نہ کرناوزارت پانی وبجلی کی ناکامی ہے،مخصوص علاقوں اور من پسندوں کو بجلی کی فراہمی جا ری ہے ۔

لاہور میں 600میگاواٹ شارٹ فال ہے،منصفانہ تقسیم کو یقینی بناتے ہو ئے لوڈشیڈنگ کی صورت حال کو بہتر بنایا جائے ہر معاملہ عدالت پر نہ لادا جا ئے۔